۶ آذر ۱۴۰۳ |۲۴ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 26, 2024
مولانا منتظر مہدی

حوزہ/ علامہ موصوف نے سورہ آل عمران کی آیت کو سرنامہ سخن قرار دیتے ہوے سلسلہ نور اور فضیلت اہلبیت علیہ السّلام بیان کرتے ہوئے منکرین فضائل محمد و آلِ محمد علیہ السّلام کے نقود کے جواب دیے اور کہا کہ ہم سب کی زندگی کا مرکز صرف اللہ ہی ہونا چاہئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم المقدس عزا خانہ حسینیہ صادق علیہ السلام میں تازہ غم نصیب حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید مولانا مقبول حسین رضوی کی والدہ مرحومہ کے ترفیع درجات کے لۓ ایک مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔ جسے استاد حوزۂ علمیہ قم حجۃ الاسلام و المسلمین علامہ مولانا منتظر مہدی رضوی نے خطاب کیا۔

علامہ موصوف نے سورہ آل عمران کی آیت کو سرنامہ سخن قرار دیتے ہوے سلسلہ نور اور فضیلت اہلبیت علیہ السّلام بیان کرتے ہوئے منکرین فضائل محمد و آلِ محمد علیہ السّلام کے نقود کے جواب دیے اور کہا کہ ہم سب کی زندگی کا مرکز صرف اللہ ہی ہونا چاہئے۔

رپورٹس کے مطابق مجلس میں کافی علماء کرام نے شرکت فرماکر سوگوار کو پرسہ دیا و فضائل محمد و آل محمد سے اپنے قلوب کو منور کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .